Back to Collection

Khaaliq Ne Apne Noor Ka Jalwa Dikha Diya

Written by Moin

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

خالق نے اپنے نور کا جلوہ دکھا دیا

سب نور کو ملا کے محمدؐ بنا دیا

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

دے رہے ہیں فرشتے سلامی

تم درودوں کی مالا بنا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

اپنے منگتوں کو وہ پالتے ہیں

وہ بھلا کسی کو کب ٹالتے ہیں

صدقہ حسنین و غوث الورٰی کا

یا نبیؐ میری جھولی میں ڈالو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

کر کے نعتوں سے ہر سو چراغاں

یوں منائیں گے جشنِ بہاراں

عاشقو آمدِ مصطفیٰؐ ہے

دیپ خوشیوں کے ہر سو جلا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

بخت چمکیں گے ایک دن ہمارے

دیکھ لیں گے وہ دلکش نظارے

آپ کو جو بھی سب سے ہیں پیارے

ان کے صدقے میں ہم کو بلا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

جن کے ہاتھوں میں ہے ان کا دامن

نامِ احمدؐ ہے جس دل کی دھڑکن

جو ہے پہچان ہم عاشقوں کی

جھوم کر ان کا نعرہ لگا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

پورے ہو جائیں گے ان کے ارمان

کر رہے ہیں وہ بخشش کا سامان

جشنِ میلاد کی برکتوں سے

اپنے قلب و نظر جگمگا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

مدحتِ مصطفیٰؐ ہی کے صدقے

ہے معین اپنے سب کام بنتے

ہر گھڑی ذکر ہو مصطفیٰؐ کا

اس کو اپنا وظیفہ بنا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

دے رہے ہیں فرشتے سلامی

تم درودوں کی مالا بنا لو

آ گئی مصطفیٰؐ کی سواری

اپنے گھر کو دیوں سے سجا لو

خالق نے اپنے نور کا جلوہ دکھا دیا

سب نور کو ملا کے محمدؐ بنا دیا