Back to Collection

Khaliq Ne Banaya Hai Chehra Mere Maula Ka

Written by Janab Qamar Sahab

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

خالق نے بنایا ہے چہرہ میرے مولا کا

ایمان کا کعبہ ہے چہرہ میرے مولا کا

خوش بنتِ اسد ہو کر پڑھتی ہے رخِ حیدر

قرآن بھی پڑھتا ہے چہرہ میرے مولا کا

کعبے سے نکلتے ہی خوش ہو کے پیمبر نے

آنکھوں سے لگایا ہے چہرہ میرے مولا کا

تسلیحِ خدا پڑھ کے اور شکر ادا کر کے

عمران نے چوما ہے چہرہ میرے مولا کا

دیدارِ علی کر کے جبرئیلِ امیں بولے

رحمٰن کا سورہ ہے چہرہ میرے مولا کا

واللیل کی زلفیں ہیں والـفجر کے ابرو ہیں

والنور کا جلوہ ہے چہرہ میرے مولا کا

اک بار ہی جو دیکھے بس دیکھتا رہ جائے

قدرت کا کرشمہ ہے چہرہ میرے مولا کا

کرتا ہے طواف اب بھی خود سورۂ یوسف بھی

وہ حسن کا قبلہ ہے چہرہ میرے مولا کا

الحمد کے سورے سے والناس کے سورے تک

ہر لفظ میں دیکھا چہرہ میرے مولا کا

اک بار ہی جو دیکھے بس دیکھتا جائے

قدرت کا کرشمہ ہے چہرہ میرے مولا کا

کرتا ہے طواف اب بھی خود سورۂ یوسف بھی

وہ حسن کا قبلہ ہے چہرہ میرے مولا کا

ہر روز میرے دل نے پوچھا یہی سورج سے

کیا دیکھ کے نکلا ہے چہرہ میرے مولا کا

رخسار ہے نورانی والشمس ہے پیشانی

قل ھواللہ کا سورہ ہے چہرہ میرے مولا کا

کیوں کر نہ محب جائے ہنستے ہوئے دنیا سے

جب نزع میں دیکھا ہے چہرہ میرے مولا کا

شبیر نے شبر نے کلثوم نے زینب نے

عباس میں دیکھا ہے چہرہ میرے مولا کا

یہ راز قمر کیسے سمجھاؤں نصیری کو

اللہ کا چہرہ ہے چہرہ میرے مولا کا