Khila Mere Dil Ki Kalee Ghaus e Azam
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaکھلا میرے دل کی کلی غوثِ اعظم
مٹا قلب کی بے کلی غوثِ اعظم
میرے چاند میں صدقے آ جا ادھر بھی
چمک اٹھتے دل کی گلی غوثِ اعظم
تیرے رب نے مالک کیا تیرے جد کو
تیرے گھر سے دنیا پلی غوثِ اعظم
وہ ہے کون ایسا نہیں جس نے پایا
تیرے در پہ دنیا ڈھلی غوثِ اعظم
کہا جس نے یا غوث اغثنی تو دم میں
ہر آءی مصیبت ٹلی غوثِ اعظم
نہیں کوئی بھی ایسا فریادی آقا
خبر جس کی تم نے نہ لی غوثِ اعظم
مری روزی مجھ کو عطا کر دے آقا
تیرے در سے دنیا نے لی غوثِ اعظم
نہ مانگوں میں تم سے تو پھر کس سے مانگوں
کہیں اور بھی ہے چلی غوثِ اعظم
سدا گر یہاں میں نہ دوں تو کہاں دوں
کوئی اور بھی ہے گلی غوثِ اعظم
جو قسمت ہو میری بری، اچھی کر دے
جو عادت ہو بد، کر بھلی غوثِ اعظم
تیرا مرتبہ اعلیٰ کیوں ہو نہ مولا
تو ہے ابنِ مولا علی غوثِ اعظم
قدم گردنِ اولیاء پر ہے تیرا
ہے تو ربّ کا ایسا ولی غوثِ اعظم
جو ڈوبی تھی کشتی وہ دم میں نکالی
تجھے ایسی قدرت ملی غوثِ اعظم
ہمارا بھی بیڑا لگا دو کنارے
تمہیں نہ خدائی ملی غوثِ اعظم
تباہی سے ناؤ ہماری بچا دو
ہواِ مخالف چلی غوثِ اعظم
تجھے تیرے جد سے انہیں تیرے رب سے
ہے علمِ خفی و جلی غوثِ اعظم
میرا حال تجھ پر ہے ظاہر کہ پتلی
تیری لوح سے جاملی غوثِ اعظم
خدا ہی کے جلوے نظر آئے جب بھی
تیری چشمِ حق میں کھلی غوثِ اعظم
فدا تم پہ ہو جائے نوریٔ مضطر
یہ ہے اس کی خواہش دلی غوثِ اعظم