Back to Collection

Khwaja Hai Hamara Maharaja Hai Hamara

Written by Javed

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

جو اہل ِخرد تھے انہیں دیوانہ بنایا

اجمیر میں خواجہ نے کرشمہ یہ دکھایا

ساغر کے بھرے پانی کو پیالے میں منگایا

ثابت کیا پانی پہ بھی قبضہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

جب عارضی راجہ کے بڑھا ظلم کا چرچا

پھر ابرِ کرم شہرِ مدینہ سے جو اٹھا

اللہ کے محبوب نے بھارت جسے بھیجا

بھارت کی زمیں بولی یہ راجہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

اک روز مقابل میں وہ جے پال جو آیا

جادو سے اڑا اور فضا میں کہیں کھویا

خواجہ کی کھڑاؤں نے سبق جا کے سکھایا

پھر کلمہ پڑھا بولا یہ آقا ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

اک اور کرامت سنو اک دن ہوا ایسا

پیتل کی بنی گائے سے بھی دودھ نکالا

یہ دیکھ ہزاروں نے وہیں پڑھ لیا کلمہ

سب نے کہا اب ایک ہی داتا ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

طیبہ سے بہار آئی ہے اجمیر چلو نا

رحمت کی گھٹا چھائی ہے اجمیر چلو نا

خواجہ کی چھٹی آئی ہے اجمیر چلو نا

اجمیر بھی جاوید مدینہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا

خواجہ ہے ہمارا مہاراجہ ہے ہمارا