Koi Aaye Koi Jaaey Yeh Tamasha Kiya Hai
Written by Kamil
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaاللہ اللہ، اللہ اللہ۔۔۔
زندگی موت کا نشانہ ہے،
سب کو ایک دن یہاں سے جانا ہے۔
کوئی آئے کوئی جائے، یہ تماشا کیا ہے!
کچھ سمجھ میں نہیں آتا، کہ یہ دنیا کیا ہے؟
آنے والے، تو چلے جاتے ہیں واپس لیکن
یہ اجل ہی سے سب نے دیکھا ہے،
اس کی حکمت کا ایک کرشمہ ہے، مرنے والا کبھی نہیں آتا
جانے قدرت کا کیا معاملہ ہے
آنے والے تو چلے جاتے ہیں واپس لیکن
جانے والے نہیں آتے، یہ فسانہ کیا ہے؟
تیرے احباب، تیرے دوست، تیرے گھر والے
بعد مرنے کے، تیرے احباب کام آئیں گے کیا؟
زندگی بھر کی محبت ایک مٹھی خاک ہے۔
تیرے احباب، تیرے دوست، تیرے گھر والے
تجھ کو مٹی میں ملا دیں گے سمجھتا کیا ہے؟
دفن کر کے یہ تسلی بھی دیئے جاتے ہیں
رفتہ رفتہ سبھی آ جائیں گے ڈرتا کیا ہے؟
دو گھڑی روئیں گے احباب تیرے اے کامل
آئینہ دیکھ کے ہر بات ہوا کرتی ہے
آمنے سامنے دن رات ہوا کرتی ہے
بعد مرنے کے نہیں قبر پہ آتا کوئی
جیتے جی سب سے ملاقات ہوا کرتی ہے۔
دو گھڑی روئیں گے احباب تیرے اے کامل
پھر ہمیشہ کو بھلا دیں گے سمجھتا کیا ہے؟
کوئی آئے کوئی جائے یہ تماشا کیا ہے؟
زندگی نام رکھ دیا کس نے؟
موت کا انتظار ہے دنیا
ایک لمحے میں ادھر سے ادھر
چار دن کی بہار ہے دنیا۔
اللہ، اللہ، اللہ
اللہ۔۔۔ اللہ۔۔۔ اللہ!