Back to Collection

Koi Badal Nahi Siddiqui Kaarnamo Ka

Written by Fareedi Siddiqui Misbahi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کوئی بدل نہیں صدیقی کارناموں کا

نبی نے مانا ہے احساں ان کے کاموں کا

وہ یارِ غار، وہ صدیق، وہ رفیقِ رسول

زباںِ دہر پہ چرچا ہے ان کے ناموں کا

نبی کے بعد خلائق میں افضل و برتر

وہ ہے امام زمانے کے سب اماموں کا

فروغ پاتی ہے جس سے صداقتوں کی نظر

عجب خمار ہے اس مے کدے کے جاموں کا

بلندیاں جو خدا اور نبی نے دیں ان کو

نہ ہو سکے گا ہمیں درک ان مقاموں کا

بہت سنبھل کے ہم اس ذات پر زباں کھولیں

معاملہ ہے یہ حد درجہ احتراموں کا

چمک رہا ہے ہلالِ خلیفۂِ اول

غبار چڑھ نہ سکا اس پہ اتہاموں کا

جہاں پہ حضرتِ بو بکر جلوہ فرما ہیں

وہاں درودوں کا نغمہ ہے اور سلاموں کا

وہاں سے لیتے ہیں خیرات آفتاب و قمر

کہ نور ایسا ہے اس در کی صبحوں شاموں کا

ملک وہاں گلِ فردوس لے کے آتے ہیں

وہاں ہے سلسلہ اللہ کے پیاموں کا

وہاں رسول و صحابہ کی مدحتوں کی ہے گونج

گزر نہیں ہے وہاں بے ادب کلاموں کا

جو یارِ غار تھا یارِ مزار ہے اب بھی

وہی تو مرکزِ الفت ہے ہم تماموں کا

اے جلنے والو اے نارِ جحیم کے کتو

تمہیں نصیب نہیں ساتھ ذو الکراموں کا

وہاں رسائی ہے فقط گل صفت نگاہوں کی

وہاں گزر نہیں تم جیسے خار فاموں کا

زباں کھولو گے تم کیا کسی کی عزت پر

کھلا ہے بند تمہارے ہی پاجاموں کا

سزا ضرور ملے گی تمہیں اہانت کی

حساب ہوگا لعینوں کا بے لگاموں کا

زمیں کو پاک کیا جائے ان کے باغی سے

یہی علاج ہے سارے نمک حراموں کا

بڑوں کی عزت و حرمت پہ دے سدا پہرہ

فریدی! ہے یہ فریضہ سبھی غلاموں کا