Kuch Aisa Kar De Mere Kirdigaar Aankhoñ Me
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaکچھ ایسا کر دے میرے کردگار آنکھوں میں
کہ جلوہ گر رہے وہ گل عذار آنکھوں میں
وہ لالہ رخ ہو اگر جلوہ بار آنکھوں میں
بہارِ لالہ ہو پھر پائیدار آنکھوں میں
نظر یہ کہتی ہے بے اختیار آنکھوں میں
انہیں جو دیکھے وہی ہے ہزار آنکھوں میں
انہیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہے یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے ساری بہار آنکھوں میں
ابھی ہو رو کشِ عرشِ بریں نظر میں
جو آے عرش نشیں تاجدار آنکھوں میں
نظر ہے رشکِ نظر، افتخار آنکھوں میں
جسے کرے وہ نظر اختیار آنکھوں میں
کرم سے جلوہ کریں جب نگار آنکھوں میں
کھنچ آئے ساری چمن کی بہار آنکھوں میں
بنائیں دل کو وہ گھر رہگزار آنکھوں میں
نظر ہو قدموں پہ ان کے نثار آنکھوں میں
کھنچ آئے جان پے انتظار آنکھوں میں
کرم سے لیجئے اب تو قرار آنکھوں میں
بسے ہیں جب سے مدینے کے خار آنکھوں میں
ہوا ہے صحنِ چمن خار زار آنکھوں میں
گذر ہو ان کا کبھی بے قرار آنکھوں میں
گوہر ہو نذرِ قدم اشک بار آنکھوں میں
پھر آئے دن میرے اختر شبِ حضوری میں
کرم سے جلوہ کرے جب نگار آنکھوں میں
نگاہِ مفتیِ اعظم کی ہے یہ جلوہ گری
چمک رہا ہے جو اختر ہزار آنکھوں میں