Back to Collection

Kuch Kareñ Apne Yaar Ki Baateñ

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کچھ کریں اپنے یار کی باتیں

کچھ دلِ داغ دار کی باتیں

ہم تو دل اپنا دے ہی بیٹھے ہیں

اب یہ کیا اختیار کی باتیں

میں بھی گزرا ہوں دورِ الفت سے

مت سنا مجھ کو پیار کی باتیں

اہلِ دل ہی یہاں نہیں کوئی

کیا کریں حالِ زار کی باتیں

پی کے جامِ محبتِ جاناں

اللہ اللہ خمار کی باتیں

مر نہ جانا متاعِ دنیا پر

سن کے تو مالدار کی باتیں

یوں نہ ہوتے اسیرِ ذلّت تم

سنتے گر ہشیار کی باتیں

ہر گھڑی وجد میں رہے اختر

کیجئے اس دیار کی باتیں