Back to Collection

Kyon Aake Ro Raha Hai Muhammad Ke Shahar Me

Written by Raaz Ilahabadi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

کیوں آکے رو رہا ہے محمد کے شہر میں

ہر درد کی دوا ہے محمد کے شہر میں

قدموں نے ان کے خاک کو کندن بنا دیا

مٹی بھی کیمیا ہے محمد کے شہر میں

صدقہ لٹا رہا ہے خدا ان کے نام کا

سونا نکل رہا ہے محمد کے شہر میں

سب تو جھکے ہیں خانہ کعبہ کے سامنے

کعبہ جھکا ہوا ہے محمد کے شہر میں

اے موت ابھی آکے گلے سے لگا مجھے

مرنا میں چاہتا ہوں محمد کے شہر میں

اے راز گرچہ ہند میں موجود ہوں مگر

دل نعت پڑھ رہا ہے محمد کے شہر میں