Back to Collection

Lab Pe Jab Saiyyad E Aalam Ki Sana Aati Hai

Written by Hanif Nazish Qadri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

لب پہ جب سیدِ عالم کی ثنا آتی ہے

نغمۂ صلِ علیٰ وردِ زباں رہتا ہے

ہر گھڑی سامنے رحمت کا سماں رہتا ہے

لب پہ جب سیدِ عالم کی ثنا آتی ہے

گھِر کے ہر سمت سے رحمت کی گھٹا آتی ہے

لب پہ سرکار کا جو نام آیا

دلِ بے تاب کو آرام آیا

آیا لبوں پہ ذکر جو خیر الانام کا

سودا ہوا بلند درود و سلام کا

مجھ پر نثار ہونے لگیں مستیاں تمام

میں ذکر کر رہا تھا محمد کے نام کا

سخن کو رتبہ ملا ہے میری زباں کے لیے

زباں ملی ہے مجھے نعت کے بیاں کے لیے

اپنے دامن میں لیے شہرِ نبی کی خوشبو

ناز کرتی ہوئی طیبہ سے ہوا آتی ہے

ان کا جو قول ہے اعجاز ہے سبحان اللہ

ان کی یادوں سے مجھے یادِ خدا آتی ہے

جب نظر اٹھتی ہے سرکار کے روضے کی طرف

دیر تک دل کے دھڑکنے کی صدا آتی ہے

یہ کرم ان کا ہے یہ ان کی عطا ہے ورنہ

کس کو توصیفِ پیمبر کی ادا آتی ہے