Back to Collection

Likh Raha Hoon Naat E-Sarwar

Written by Ilyas Attar Qadri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

لکھ رہا ہوں نعتِ سرور سبز گنبد دیکھ کر

کیف طاری ہے قلم پر سبز گنبد دیکھ کر

ہے مقدر یوری پر سبز گنبد دیکھ کر

پھر نہ کیوں جھومے ثناگر سبز گنبد دیکھ کر

مسجدِ نبوی پہ پہنچے مرحبا صلّیٰ علیٰ

ہو گیا جاری زبان پر سبز گنبد دیکھ کر

آپ سے بس آپ ہی کو مانگتا ہے یا نبی

آپ کا ادنیٰ ثناگر سبز گنبد دیکھ کر

آہ اے عطار تجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا

جان کر دیتا نچھاور سبز گنبد دیکھ کر

لکھ رہا ہوں نعتِ سرور سبز گنبد دیکھ کر

کیف طاری ہے قلم پر سبز گنبد دیکھ کر