Back to Collection
Ma-e Mahboob Se Sarshaar Kar De
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمے محبوب سے سرشار کر دے
اویس قرنی کو جیسا کیا ہے
گما دے اپنی الفت میں کچھ ایسا
نہ پاؤں میں، 'مے' میں جو بقا ہے
پلا دے مے کہ غفلت دور کر دے
مجھے دنیا نے غافل کر دیا ہے
عطاکرما دے ساقی جامِ نوری
لباب لب جو چاہیتوں کو دیا ہے
ثنا لکھی ہے محبوبِ خدا کا
خدا ہی جن کی عظمت جانتا ہے
میں تیرے فیض سے کچھ کہہ سکوں گا
میں کیا ہوں اور میرا یارا ہی کیا ہے
سنا اے بلبلِ باغِ مدینہ
ترانہ اور دل یہ چاہتا ہے
سنا نوری غزل اس کی ثنا میں
ثنا جس کی ثنائے کبریا ہے