Back to Collection

Main Hun Hussaini Bachpan Se

Written by Allama Hafiz Bilal Qadri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

میں ہوں حسینی، میں ہوں حسینی

میں ہوں حسینی، میں ہوں حسینی

سب حسینی، حسین حسین کریں

سب حسینی، حسین حسین کریں

جب سے ہوش سنبھالا ہے ماں نے ہمیں سمجھایا ہے

سمجھ میں آیا اس دن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

آج یزیدی ٹولہ تو اس کو جنتی مانتا ہے

سب ڈالر کا چکر ہے حالانکہ حق جانتا ہے

سارے ائمہ کا فتویٰ یزید کافر و فاسق ہے

فتویٰ دکھاؤں کن کن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

جب سے ہوش سنبھالا ہے ماں نے ہمیں سمجھایا ہے

سمجھ میں آیا اس دن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

نظرِ کرم جو حر پہ ہوئی ان کی قسمت جاگ اٹھی

شاہ نے جب کچھ فرمایا دل کی کایاٹ پلٹ گئی

حر یہ سب کو بتاتے ہیں جنت ایسے پاتے ہیں

صدا لگائی یہ رن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

جب سے ہوش سنبھالا ہے ماں نے ہمیں سمجھایا ہے

سمجھ میں آیا اس دن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

سب حسینی، حسین حسین کریں

سب حسینی، حسین حسین کریں

میں ہوں حسینی، میں ہوں حسینی

میں ہوں حسینی، میں ہوں حسینی

محفل میں صدیق و عمر کا جو نعرہ لگاتا ہے

پنجتن پاک کے دیوانو وہی تو اپنے والا ہے

عاشق ہوں میں صحابہ کا اہل بیت کا خادم ہوں

پیار مجھے اس بندھن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

جب سے ہوش سنبھالا ہے ماں نے ہمیں سمجھایا ہے

سمجھ میں آیا اس دن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

کاش دعا یہ پوری ہو اور میری منظوری ہو

پیشِ سرورِ عالم جب قبر میں میری حضوری ہو

مجھ سے فرشتے تب پوچھیں بول عقیدہ کیا ہے تیرا

کہہ دوں گا میں مدفن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

جب سے ہوش سنبھالا ہے ماں نے ہمیں سمجھایا ہے

سمجھ میں آیا اس دن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

سن اے بلال اے طاہر سن تو اصلی پھولوں کو چن

نقالوں سے ہو ہوشیار ہوگا تیرا بیڑا پار

جب تو ذکرِ حسین کرے ساری فضا بس گونج اٹھے

آئے صدا تیرے تن من سے میں ہوں حسینی بچپن سے

جب سے ہوش سنبھالا ہے ماں نے ہمیں سمجھایا ہے

سمجھ میں آیا اس دن سے میں ہوں حسینی بچپن سے

میں ہوں حسینی، میں ہوں حسینی

میں ہوں حسینی، میں ہوں حسینی

سب حسینی، حسین حسین کریں

سب حسینی، حسین حسین کریں