Manqabat Hazrat Sayyid Saalaar Mas’ood
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaحضرتِ مسعودِ غازی اخترِ برجِ ہدیٰ
بکسوں کا ہم نوا وہ سالکوں کا اقتدا
ساقیِ صہبہء الفت رازداںء معرفت
بادشاہ ایسا وہ جس کی اک دنیا ہے گدا
آسمانِ نور کا ایسا درخشندہ قمر
جس کی تابش سے منور سارا عالم ہو گیا
نائبِ شاہِ شہیداں وہ محافظ نور کا
جس نے سینچا ہے لہو سے گلشنِ دینِ خدا
استقامت کا وہ کوہِ محکم و بالا تریں
جس کے آگے کوہِ آفات و مصائب جھک گیا
سادگی میں بھی ہے وہ سردارِ خوباں دیکھیے
کیا مقدّس ذات ہے جس کی نرالی ہر ادا
نوشۂ بزمِ جناں وہ بندۂ ربِ جہاں
حور و غلماں جس کی خدمت پر مقرر ہیں سدا
تیرے نورِ فیض سے خیرات دنیا کو ملی
ہم کو بھی حدِ معظم کا ملے صدقہ شہا
یا الٰہی تیرے بندے کے درِ پرنور پر
گردشِ ایام کا میں تجھ سے کرتا ہوں گلہ
یا الٰہی بے نیازِ دہر تو کر دے مجھے
دور کر دے میرے دل سے الفتِ ہر ماسوا
اللہ اللہ یہ نصیبِ اخترِ شیریں سخں
فیضِ مولیٰ سے ہے وہ سالار کا مدحت سرا