Back to Collection

Maqsad E Aalam E Hayaat E Nabi

Written by Mehboob

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

مقصدِ عالمِ حیاتِ نبی

گر خدا چاہتا “نہ” کیا ہوتے؟

وہ تھے پیارے، ہیں، رہیں گے رب کے

امتی ہم نہ ان کے کبھی پیارے ہوتے

بجلی سورج ستارے چندا نہیں

جگنو آتش نہ شمع اور چراغ

صدقۂ نور کے یہ صدقے ہیں

نہ اگر ہوتے نبی تو نہ یہ سارے ہوتے

یہ خلق خواہشیں ہی کیوں کرتا

یہ فلک بارشیں ہی کیوں کرتا

کوئی ثانی ہی کس کا کیوں ہوتا

وہ جو سایہ ہی سروں پہ نہ ہمارے ہوتے

مرتبوں میں وہ سب سے اعلیٰ ہیں

وہ جو میرے حضورِ والا ہیں

ساری دنیا جہاں سوال کرے

در جو ہوتا نہ مقدس تو لالے ہوتے

پار اس عرش کے رسائی تیری

ٹوٹے دل ہی تو ہیں کمائی تیری

ہوں فدا کیوں نہ سب تیرے اے حبیب

تم سے ہے اپنا وجود اور کہاں کے ہوتے

مومنوں خوب پڑھو ان پہ درود

اور بھیجو سلام ان پہ کہ وہ

جو ہمیں حشر میں جیلائیں گے

سامنے رب کے وہ روتے روتے

رحمتِ دو جہاں ہو تم آقا

کیوں نہ ہو نازاں قسمتِ ’محبوب‘

تیرے ٹکڑوں پہ پلے ہیں اب تک

گر نہ ہوتے تو کہاں پیر پسارے ہوتے