Mere Allah Ke Nigaar Salaam
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمیرے اللہ کے نگار سلام
دستِ قدرت کے شاہکار سلام
دونوں عالم کے تاجدار سلام
جانِ ہر جان و جاندار سلام
نکہتِ ہر چمن ہزار سلام
جانِ ہر بلبلِ ہزار سلام
خاکِ طیبہ بنائے میری ہستی
عرض کرتا ہے خاکسار سلام
شوقِ پیہم کی التجا سن لو
تم پہ ہو میری جاں نثار سلام
پھر مدینے میں کب بلاؤ گے
تم سے کہتا ہے انتظار سلام
مجھ کو ظالم پہ اختیار نہیں
تم تو رکھتے ہو اختیار سلام
خلد کہتی ہے یوں مدینے سے
تجھ پہ اے خلد کی بہار سلام
موتیوں کو سجا کے پلکوں پر
کہتی ہے چشمِ اشک بار سلام
اپنی الفت کا ایسا جام پلا
جس کا بڑھتا رہے خمار سلام
دردِ الفت میں دے مزہ ایسا
دل نہ پائے کبھی قرار سلام
دل کی دھڑکن تمہاری یاد بنے
ہر نفس تم پہ بے شمار سلام
تیری خاطر ذلیل ہونا ہے
میری عزت میرے وقار سلام
اپنے اختر کا لو سلام شہا
تم پہ اے جان اے قرار سلام