Back to Collection

Mere Khwaja Madine Wale Hain

Written by Ayub Chishti

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

معین الدین حسن عالم پناہِ

بہ سوئے ما غریباں یک نگاہِ

تیرا دربار ہے رحمت کا خزانہ خواجہ

دین و دنیا کو میسر ہو قرینہ خواجہ

ہند میں تیرے ہی دم سے ہے ولایت کی بہار

شہرِ اجمیر ہے ولیوں کا مدینہ خواجہ

داستانِ غم خواجہ اس لیے سنانا ہے

آپ کا مدینے میں روز آنا جانا ہے

خواجہ یوں معرفت کے سفینے سے آئے ہیں

بھیجا ہے مصطفیٰ نے مدینے سے آئے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

خواجہ رسولِ پاک کی آنکھوں کی روشنی

خواجہ سے پیار کرتے ہیں مشکل کشا علی

ہندوستان میں آکے جو تبلیغِ دین کی

خواجہ کے دم سے مل گئی ایمان کی روشنی

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

ایمان کی روشنی بھی اسی در سے پائی ہے

اجمیر میں بہار مدینے سے آئی ہے

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

اجمیر کو بنایا ہے خواجہ نے نگینہ

دیکھو گے اسی در سے تصور میں مدینہ

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

ایمان بھی ہے میرا عقیدت بھی یہی ہے

نسبت ہے جسے آپ کے در سے وہ ولی ہے

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

دن ہے نماز جیسا دعا جیسی رات ہے

اجمیر کی فضا میں مدینے کی بات ہے

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

اس طرح ہم بھی عشق کی معراج پائیں گے

دل میں بسا کے خواجہ مدینے کو جائیں گے

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

خواجہ پہ رسولِ اکرم کی اس طرح نوازش ہوتی ہے

طیبہ سے گھٹائیں اٹھتی ہیں اجمیر میں بارش ہوتی ہے

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

آپ ہیں حسنی آپ حسینی

دینِ نبی کی آپ روشنی

میرے خواجہ مدینے والے ہیں

میرے خواجہ مدینے والے ہیں