Back to Collection

Meri Zindagi Ke Rahbar Bade Peer Ghouse Azam

Written by Akhtar Parwaz Naeem

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

میری زندگی کے رہبر بڑے پیر غوثِ اعظم

نہیں تم سا کوئی بہتر بڑے پیر غوثِ اعظم

میرے دل کی آرزو ہے تیرے آستاں پہ آکر

رہوں بن کے تیرا نوکر بڑے پیر غوثِ اعظم

میری زندگی کے رہبر بڑے پیر غوثِ اعظم

نہیں تم سا کوئی بہتر بڑے پیر غوثِ اعظم

اب تو جگا دو قسمت اپنی دکھا دو صورت

اے اولیاء کے سرور بڑے پیر غوثِ اعظم

میری زندگی کے رہبر بڑے پیر غوثِ اعظم

نہیں تم سا کوئی بہتر بڑے پیر غوثِ اعظم

میں نے پکارا جب بھی فوراً مدد کو آئے

فضلِ خدا سے اختر بڑے پیر غوثِ اعظم

میری زندگی کے رہبر بڑے پیر غوثِ اعظم

نہیں تم سا کوئی بہتر بڑے پیر غوثِ اعظم