Back to Collection

Muqaddar Se Agar Sarkar Me Jana Mayassar Ho

Written by Huzoor Ahsan-ul-Ulama Hasan Mian

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

مقدر سے اگر سرکار میں جانا میسر ہو

تو جو کچھ میرے دل میں ہے وہ سب کچھ میرے لب پر ہو

شرف حاصل ہے تم کو ساری مخلوقِ الٰہی پر

نبیوں اور رسولوں کے بھی آقا تم تو سرور ہو

تمہارا حکم ہے جاری و ساری سارے عالم میں

نہ کیوں کر ہو کہ تم تو نائبِ خلاقِ اکبر ہو

میرے دل سے گناہوں کا یہ سارا میل دھل جائے

اگر بارش تمہارے نور کی مجھ پہ بھی دم بھر ہو

قیامت میں مجھے اپنے گناہوں کا نہیں کھٹکا

خدا کے فضل سے جب تم شفیعِ روزِ محشر ہو

خدایا گرمیِ محشر سے تو ہم کو بچا لینا

ہمارے سر پہ اس دن دامنِ محبوبِ داور ہو

زبانیں پیاس سے جب عرصہِ محشر میں ہوں باہر

وجہ بھی اپنے صدقے میں عطا ایک جامِ کوثر ہو

میری دارین کی بگڑی بنا دو اب میرے آقا

تمہیں سے آس ہے مجھ کو تمہی تو میرے یاور ہو

تمہارے نام کی ہیبت سے کانپ اٹھتے ہیں سب بے دیں

کہ ان کے حق میں تو تم نائبِ قہارِ اکبر ہو

خدا کی دین ہے اس میں کسی کا کیا اجارہ ہے

کہ اس کے فضل سے تم عالمِ ہر خشک و ہر تر ہو

حسن کی لاج رکھ لینا کرم سے اپنے اے آقا

بروزِ حشر جب وہ روبروئے ربِ اکبر ہو