Back to Collection
Na Baharein Na Hi Gulzaar
Written by Sami
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaنہ بہاریں نہ ہی گلزار نظر آتے ہیں
جس طرف دیکھ لو سرکارﷺ نظر آتے ہیں
آج بک جاؤں، کہ یہ موقع نہ آئے گا کبھی
آج وہ خود ہی خریدار نظر آتے ہیں
ایسے لگتا ہے میرے آقاﷺ چلے آتے ہیں
رقص کرتے در و دیوار نظر آتے ہیں
آنکھ سے آنسو نہیں، سجدے گرا کرتے ہیں
جب تیرے گنبد و مینار نظر آتے ہیں
جس کی قسمت میں ہو طیبہ کی گلی کے پھیرے
وہ نہ جنت کے طلب گار نظر آتے ہیں
ایسے لگتا ہے میرے آقاﷺ چلے آتے ہیں
وجد کرتے در و دیوار نظر آتے ہیں
قدموں کا کام ہے یہ ڈگمگاتے ہیں
دل تو گر جائیں جہاں وہیں پڑے رہتے ہیں
ان کے آنے کی گھڑی ہے وہ ہیں آنے والے
میرے سرکار کی محفل کو ہم سجائے ہوئے ہیں
میں نے معراج کی شب بات یہ جانی ہے سمیع
جو ہو دلبر انہیں دلدار نظر آتے ہیں
نہ بہاریں نہ ہی گلزار نظر آتے ہیں
جس طرف دیکھ لو سرکار نظر آتے ہیں