Na Chhedo Zikre Jannat Ab Madina Yaad Aaya Hai
Written by Jameel-E-Qadri
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaنہ چھیڑو ذکرِ جنت اب مدینہ یاد آیا ہے
نہ چھیڑو ذکرِ جنت اب مدینہ یاد آیا ہے
نبی کا سبز گنبد دل کی آنکھوں میں سمایا ہے
ملا کرتی ہیں منہ مانگی مرادیں ان کے روزے پر
غلاموں نے ترے در سے جو مانگا ہے وہ پایا ہے
خدا کی سلطنت کے ہو تم دولہا یا رسول اللہ
تمہارے واسطے رب نے یہ سب عالم سجایا ہے
شبِ اسرا مبارک باد تھی یہ حور و گِلما میں
محمد کو خدا پاک نے دولہا بنایا ہے
نمازوں میں، اذان میں، کلمہ میں اور عرش پر ہر جا
خدا نے نام تیرا نام سے اپنے ملایا ہے
زمین کو چیرتے دوڑے ہوئے آئے ہیں خدمت میں
درختوں نے اشارہ آپ کا جس وقت پایا ہے
اجابت نے لیا بوسہ تمہارے پیارے ہونٹوں کا
دعا کے واسطے جس وقت تم نے لب ہلایا ہے
تمہاری ذات پر کیوں کر بھروسہ ہو نہ عالم کو
گناہگاروں کو تم نے نارِ دوزخ سے بچایا ہے
کوئی پرسانِ حال اپنا نہیں ہے یا رسول اللہ
جو اپنا ہے تو تو ہے اور باقی سب پرایا ہے
ثناءِ مصطفیٰ وہ بھی روایتِ صحیحہ سے
جمیلِ قادری! کیا خوب تیرے پاس مایہ ہے