Back to Collection
Na Daulat Ke Na Shohrat Ke Na Rif’at Ke Bhikhari Hain
Written by Mohammad Fayyaz Misbahi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaنہ دولت کے نہ رفعت کے نہ شہرت کے بھکاری ہیں
ترے محبوب کی مولیٰ محبت کے بھکاری ہیں
امیرِ حسنِ خوباں دید کی خیرات مل جائے
سراپا بن کے کاسہ ہم زیارت کے بھکاری ہیں
جو دنیا میں بہت نازاں تھے اپنی پارسائی پر
وہ محشر میں شہِ دیں کی شفاعت کے بھکاری ہیں
محی الدین نے جس پر نگاہیں معرفت ڈالی
مشائخ ان کی چوکھٹ پر ریاضت کے بھکاری ہیں
تڑپتے ہیں ترے عاشق ترے در کی رسائی کو
مگر شاہِ مدینہ! سب اجازت کے بھکاری ہیں
ترا فیاض ڈوبا ہے گناہوں کی نجاست میں
طفیلِ فاطمہ زہرا طہارت کے بھکاری ہیں