Back to Collection

Na Pehlay Tha Koi Na Ab Hai Na Hoga

Written by Purnam Allahabadi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

مصطفیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ

پھرے زمانے میں چار جانب نگارِ یکتا تمہیں کو دیکھا

حسین دیکھے جمیل دیکھے پر ایک تم سا تمہیں کو دیکھا

نبی سید الانبیاء کے برابر

نہ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

محمد کا ثانی محمد کا ہمسر

پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

نہ۔۔ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

فقط صرف اک ذات اللہ کی ہے

جو ذاتِ محمد سے اعلیٰ ہے ورنہ

محمد سے اعلیٰ محمد سے بڑھ کر

پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

نہ۔۔ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

ساڈا عشق بھی تو

ساڈی جان بھی تو

ساڈا دل بھی تو، دلدار بھی تو

کل نبیاں دا sultan بھی تو

نال عرشاں دا مہمان بھی تو

میں مکدی گل مکا دیواں

ساڈا دین بھی تو، ایمان بھی تو

تھے رتبے میں پہلے پر آخر میں آئے

بشر ان کے رتبے پہ قربان جائے

محمد سا افضل محمد سا آخر

پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

نہ۔۔ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

مل لیندی نہ یوسف نوں خود آپ ہی بک جاندی

تک لیندی زلیخا جے تصویر محمد دی

زلیخا تھی جس پر فدا جان و دل سے

وہ یوسف بہت خوبصورت تھے لیکن

رخِ مصطفیٰ سے حسیں روئے انور

پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

نہ۔۔ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

نبی سارے محبوب ہیں کبریا کے

مگر یہ بھی سچ ہے بجز مصطفیٰ کے

حبیبِ خدا دونوں عالم کا دلبر

پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

نہ۔۔ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

بڑھائی میں پورنم وہ بعد از خدا ہیں

شاہِ انبیاء ہیں شاہِ دوسرا ہیں

بشر ان کے رتبے کا اللہ اکبر

پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

نہ۔۔ پہلے تھا کوئی نہ اب ہے نہ ہوگا

مصطفیٰ مصطفیٰ، مصطفیٰ مصطفیٰ

مصطفیٰ مصطفیٰ، مصطفیٰ مصطفیٰ