Back to Collection

Na Tu Zameen Ke Liye Hai Na Aasmaan Ke Liye

Written by Allama Iqbal

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

نہ تُو زمیں کے لیے ہے نہ آسماں کے لیے

جہاں ہے تیرے لیے تُو نہیں جہاں کے لیے

یہ عقل و دل ہیں شرر شعلہۂ محبت کے

وہ خار و خس کے لیے ہے یہ نیستاں کے لیے

ملامِ پرورشِ آہ و نالہ ہے یہ چمن

نہ سیرِ گل کے لیے ہے نہ آشیاں کے لیے

نگہ بلند سخن دل نواز جاں پر سوز

یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے

مرے گلو میں ہے اک نغمہ جبرئیل آشوب

سنبھال کر جسے رکھا ہے لامکاں کے لیے