Back to Collection

Naa’ra e Risaalat

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

صدرِ بزمِ کثرت یا رسولَ اللہ

رازدارِ وحدت یا رسولَ اللہ

ہر جہاں کی رحمت یا رسولَ اللہ

بہترین خلقت یا رسولَ اللہ

نعرۂ رسالت یا رسولَ اللہ ﷺ

محوِ خوابِ غفلت یا رسولَ اللہ

ہوگئی ہے امت یا رسولَ اللہ

سویا بختِ ملت یا رسولَ اللہ

کیجئے عنایت یا رسولَ اللہ

نعرۂ رسالت یا رسولَ اللہ ﷺ

صاحبِ ہدایت یا رسولَ اللہ

چھایا ابرِ ظلمت یا رسولَ اللہ

ناتواں ہے امت یا رسولَ اللہ

کیجیے حمایت یا رسولَ اللہ

نعرۂ رسالت یا رسولَ اللہ ﷺ

در پے شرارت یا رسولَ اللہ

کفر کی جماعت یا رسولَ اللہ

ناتواں ہے امت یا رسولَ اللہ

کیجیے حمایت یا رسولَ اللہ

نعرۂ رسالت یا رسولَ اللہ ﷺ

مالک شفاعت یا رسولَ اللہ

بےکسوں کی طاقت یا رسولَ اللہ

میزبان امت یا رسولَ اللہ

ایک جام شربت یا رسولَ اللہ

نعرہ رسالت یا رسول اللّٰہ ﷺ

آپ کی اطاعت یا رسول اللّٰہ

وہ خدا کی طاعت یا رسول اللّٰہ

جس کو ہو بصیرت یا رسول اللّٰہ

دیکھو شانِ قربت یا رسول اللّٰہ

نعرہ رسالت یا رسول اللّٰہ ﷺ

دید کے ہوں طالب جب خدا سے موسیٰ

ان سے لن ترانی کہہ دے رب تمہارا

پر تمہارے رب سے تم کو میرے مولا

ہے پیامِ وصلت یا رسول اللّٰہ

نعرہ رسالت یا رسول اللّٰہ ﷺ

کرنا تھا خدا کو ہم پہ آشکارا

آخری نبی ہے اس کو سب سے پیارا

کوئی بھی نبی ہو پچھلی امتوں کا

تم کو سب پہ سبقت یا رسول اللہ

نعرہ رسالت یا رسول اللہ ﷺ

تم کو جو بتائے اپنے جیسا انساں

کور چشم ہے وہ، دو جہاں کے سلطان

دیو کا ہے بندہ وہ عدو رحمان

جس کو تم سے نفرت یا رسول اللہ

نعرہ رسالت یا رسول اللہ ﷺ

تم ہو نور یزداں شمع بزم امکاں

تم ہو وجہ ہر شے، دہر کی رگ جاں

تم سے کوہ و صحرا تم سے یہ گلستاں

تم بقائے خلقت یا رسولَ اللہ

نعرۂ رسالت یا رسولَ اللہ ﷺ

دہر میں ہے کیا شے تم سے جو نہاں ہے

تم پر حالِ اختر بالیقیں عیاں ہے

بس میری خاموشی ہی میری زباں ہے

کیا کروں شکایت یا رسولَ اللہ

نعرۂ رسالت یا رسولَ اللہ ﷺ