Back to Collection

Naat Kehta Hoon Main Naat Padhta Hoon Main

Written by Asad Iqbal Kalkattavi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

نعت کہتا ہوں میں

نعت پڑھتا ہوں میں،

پیارے آقا کی مدحت بڑی چیز ہے

یہ سعادت بھی ہے یہ عبادت بھی ہے،

نعت پڑھنے کی عادت بڑی چیز ہے…

شیر بکری کو لے کر گیا شان سے

لوگ سمجھے کہ بکری گئی جام سے،

مصطفیٰ کی بدولت اماں مل گئی

مصطفیٰ کی زیارت بڑی چیز ہے…

جاں کی بازی لگا کر بھی نا کام ہو

اک ادا چھوڑ کر کیسا بے کام ہو،

صرف مسواک سے جنگ کو جیت لی

میرے آقا کی سنت بڑی چیز ہے…

میں بہت دیر سے نعت پڑھتا رہا

آپ بھی شوق سے نعت سنتے رہے،

نعت سن کر بھی آپ خاموش ہیں

آپ لوگوں کی ہمت بڑی چیز ہے…

چار سو سال سے سانپ بیتاب تھا

اس کی آنکھوں میں بس ایک ہی خواب تھا،

اک نظر دیکھ لوں روئے بدر الدجیٰ

اس کے دل کی یہ حسرت بڑی چیز ہے…

جس کو چاہا نبی نے ولی کر دیا

ایک نظر اٹھ گئی اور علی کر دیا،

پوچھو صدیق فاروق عثمان سے

مصطفیٰ کی خلافت بڑی چیز ہے…

ماں کے قدموں کو سر پہ اٹھائے چلو

اس کی تعظیم دل میں بسائے چلو،

اس سے کترا کے دوزخ میں جاؤ نہ تم

ماں کے قدموں کی جنت بڑی چیز ہے…

مصطفیٰ جانِ رحمت کا فیضان ہے

اہلِ سنت کا محفوظ ایمان ہے،

اعلیٰ حضرت کا عالم میں اعلان ہے

مصطفیٰ کی محبت بڑی چیز ہے