Back to Collection

Nabiyon Mein Sabse Afzal Rutba Mere Nabi Ka

Written by Mobin Tariq

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا

قرآن ہے مکمل چہرہ میرے نبی کا

اترا نہیں زمین پر سایہ میرے نبی کا

اللہ کا ہے جلوہ جلوہ میرے نبی کا

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا

اللہ کی قسم وہ تقدیر کے دھنی ہیں

جو لوگ دیکھ آئے روزہ میرے نبی کا

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا

سرکارِ دو جہاں کا یہ خاص معجزہ ہے

کنکر بھی پڑھ رہے ہیں کلمہ میرے نبی کا

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا

ہو جائیں لاکھ پیدا اسلام کے مخالف

چلتا رہے گا یوں ہی سکہ میرے نبی کا

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا

کمی کرو نہ سلام و صلاۃ میں

وہ خوبیاں ہیں سرورِ عالم کی ذات میں

قرآن اترا پیارے نبی کی صفات میں

حق نے نہ بنایا آپ سا جب کائنات میں

ساری خدائی دے دی محمد کے ہاتھ میں

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا

محمد مصطفیٰ اللہ کا فرمان لائے ہیں

گناہگاروں کی بخشش کے لیے قرآن لائے ہیں

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا

نبیوں میں سب سے افضل رتبہ میرے نبی کا