Back to Collection

Naibe Kirdigar Phirte Hain

Written by Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan & Mehboob Gohar Islampuri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

نائب کردگار پھرتے ہیں

صاحبِ اختیار پھرتے ہیں

جان لیل و نہار پھرتے ہیں

وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں

تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں

سب کی کھاتے ہیں مار پھرتے ہیں

پہنے ذلت کا بار پھرتے ہیں

لے کے ذہنی بخار پھرتے ہیں

جو تیرے در سے یار پھرتے ہیں

در بدر یوہیں خوار پھرتے ہیں

یوں تو دربار اور مجالس میں

داتا منگتا کی ہیں کئی قسمیں

کتنے اُلجھے ہوئے ہیں جس تس میں

اُس گلی کا گدا ہوں مَیں جِس میں

مانگتے تاجدار پھرتے ہیں

قدسیوں کے ہجوم شام و سحر

بھیجتے ہیں درود آقا پر

کتنا پر کیف ہوگا وہ منظر

لاکھوں قدسی ہیں کام خدمت پر

لاکھوں گرد مزار پھرتے ہیں

ہر کوئی ساتھ چھوڑتا ہے جہاں

اپنا کوئی نہ دوسرا ہے جہاں

ساتھ کوئی نہیں گیا ہے جہاں

ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے جہاں

پانچ جاتے ہیں چار پھرتے ہیں

ہے جہاں گوھر حیات رضا

بٹ رہی ہے جہاں نجات رضا

کیوں ہو مخصوص تیری ذات رضا

کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا

تُجھ سے شیدا ہزار پھرتے ہیں