Payaam Le Ke Jo Aa-ee Saba Madine Se
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaپیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے
مریض عشق کی لائی دوا مدینے سے
سنو تو غور سے آئی صدا مدینے سے
قریب ہے رحمت و فضل خدا مدینے سے
ملے ہمارے بھی دل کو جلا مدینے سے
کہ مہر و ماہ نے پائی ضیا مدینے سے
تمہاری ایک جھلک نے کیا اسے دلکش
فروغ حسن نے پایا شہا مدینے سے
تمام شاہ و گدا پل رہے ہیں اس در سے
ملی جہاں کو روزی سدا مدینے سے
جو آیا لے کے گیا کون لوٹا خالی ہاتھ
بتا دے کوئی سنا ہو جو 'لا' مدینے سے
بتادے کوئی کسی اور سے بھی کچھ پایا
जिसे मिला जो मिला وہ ملا مدینے سے
وہ آیا خلد میں جو آ گیا مدینے سے
گیا وہ خلد سے جو چل دیا مدینے سے
نہ چین پائے گا یہ غمزدہ کسی صورت
مریض غم کو ملے گی شفا مدینے سے
لگاؤ دل کو نہ دنیا میں ہر کسی شے سے
تعلق اپنا ہو کعبے سے یا مدینے سے
گدا کی راہ جہاں دیکھیں پھر نوا کیوں ہو
نوا سے پہلے ملے بے نوا مدینے سے
چمن کے پھول کھلے مردہ دل بھی جی اٹھتے
نسیم خلد سے آئی ہے یا مدینے سے
کرے گی مردوں کو زندہ یہ تشْنوں کو سیراب
وہ دیکھو اٹھتی کرم کی گھٹا مدینے سے
مدینہ چشمۂ آبِ حیات ہے یارو
چلو ہمیشہ کی لے لو بقا مدینے سے
فضاے خلد کے قربان مگر وہ بات کہاں
مل آئیں حضرتِ رضواں ذرا مدینے سے
ہمارے دل کو تو بھایا ہے طیبہ ہی زاہد
تمہیں ہے مکہ تو ہوگا سوا مدینے سے
چلے جو طیبہ سے مسلم، تو خلد میں پہنچے
کہ سیدھا خلد کا ہے راستہ مدینے سے
تم ایک آن میں آے گئے تمہارے لیے
دو گام بھی نہیں عرشِ علا مدینے سے
تمھارے قدموں پہ صدقے جاں فدا جائے
نہ لائے پھر مجھے میرا خدا مدینے سے
تیرے حبیب کا پیارا چمن کیا برباد
الہی نکلے یہ نجدی بلا مدینے سے
تیرے نصیب کا نوری ملے گا تجھ کو بھی
لے آئے حصہ یہ شاہ و گدا مدینے سے