Back to Collection
Pee Le Jo Sharab-e Ishq-e Nabi
Written by Shariq
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaشرابِ عشقِ محمد پیامِ رحمت ہے
کہ اس شراب میں عشقِ خدا کی لذت ہے
نظر کے سامنے ساقی کا ہے رخِ پرنور
اٹھاؤ جام یہ موقع بہت غنیمت ہے
پی لے جو شرابِ عشقِ نبی مرتا ہو تو جینا آجائے
اے بادہ کشوں مانگو یہ دعا پینے کا قرینہ آجائے
دعویٰ ہے محبت کا جو تجھے یہ شرطِ وفا بھی یاد رہے
ہر ذرّے پہ قرباں ہو جانا جس وقت مدینہ آجائے
دیکھیں جو رخِ پرنورِ نبی پڑ جائے نظر رخساروں پر
چڑھتا ہوا سورج ڈھل جائے پھولوں کو پسینہ آجائے
پایا ہے جو میں نے عشقِ نبی یہ میری خوشی کا عالم ہے
محتاج کے ہاتھوں میں جیسے انمول نگینہ آجائے
شارق تجھ پر ہر وقت رہے دامانِ محمد کا سایہ
اللہ کرے حصے میں تیرے رحمت کا خزینہ آجائے