Back to Collection

Qaabu Mein Naheen Rehtay

Written by Riyaz

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

قابو میں نہیں رہتے جذبات مدینے میں

لگ جاتی ہے اشکوں کی برسات مدینے میں

آغوشِ کرم میں وہ لے لیتے ہیں سائل کو

آ جاتے ہیں ایسے بھی لمحات مدینے میں

طیبہ کی زمین پر کیا انوار کی بارش ہے

تارے سے چمکتے ہیں ذرات مدینے میں

دربارِ محمد میں ہوتی ہے رسائی جب

بڑھ جاتے ہیں زاہد کے درجات مدینے میں

عقبیٰ کی ریاض ایسی کیا فکر مدینے چل

مل جائے گی بخشش کی سوغات مدینے میں

تارے سے چمکتے ہیں ذرات مدینے میں

قابو میں نہیں رہتے جذبات مدینے میں