Qabr Jis Dam Meri Tayyar Karayi Jaye
Written by Hafiz Muhammad Salman
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaقبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
خاک تھوڑی سی مدینے کی بھی ڈالی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
آبِ زمزم ہو میسر تو غسل دے دینا
چادرِ کفن بھی طیبہ سے منگائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
اتنی گہری ہو لحد کہ میں کھڑا ہو جاؤں
دید جس دم مجھے آقا کی کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
چشمِ بد قابلِ دیدار بنانے کے لیے
خاکِ پا تھوڑی سی آنکھوں میں لگائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
جب جنازے کو میرے لے کے چلیں میرے رقیب
نعتِ سرکار مجھے وہاں بھی سنائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
ہم کو کانٹا بھی چبھے درد انہیں ہوتا ہے
اے ملک روح میری دھیرے سے نکالی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
کیا ہی اچھا ہو کہ “سلمان” کا بھرم رہ جائے
چادرِ کفن نہ چہرے سے ہٹائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
نقشِ نعلینِ نبی سر پہ میرے رکھ دینا
یہی صورت ہے کہ صورت یہ دکھائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے
قبر جس دم میری تیار کرائی جائے