Back to Collection

Qadam Hai Bilal Aaj Chalne Se Aari

Written by Unknown

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

قدم ہیں بلال آج چلنے سے عاری

لو اب الوداع الوداع ہے ہماری

یہ لو میرا قرآن یہ لو میری سنت

یہ دکھلائے گی تم کو اب راہِ جنت

پڑے جو مصیبت صبر تم اٹھانا

مگر دل کسی کا نہ ہرگز دکھانا

یہی یاد رکھنا نصیحت ہماری

لو اب الوداع الوداع ہے ہماری

اگر وہاں نہ ہوں تو کوثر پر ملوں گا

میں امت کو پیاسی جانے نہ دوں گا

بجھاؤں گا میں تشنہ لبی کو تمہاری

لو الوداع الوداع ہے ہماری

اگر وہاں نہ ہوں تو میزان پر ملوں گا

میں بدیوں کے پلڑے کو جھکنے نہ دوں گا

جھکاؤں گا پلڑا نیکی کا تمہاری

لو اب الوداع الوداع ہے ہماری

تمہیں پل صراط پہ خود آکر ملوں گا

میں امت کو اس پل گرنے نہ دوں گا

کروں گا وہاں نگہداری تمہاری

لو اب الوداع الوداع ہے ہماری

اگر وہاں نہ ہوں تو عرش پر ملوں گا

میں رو رو کے حق سے دعا یہ کروں گا

کروں گا وہاں آہ و زاری تمہاری

لو اب الوداع الوداع ہے ہماری