Back to Collection

Qalb-e-Aashiq Hain Ab Para Para

Written by Maulana Muhammad Ilyas Attar Qadri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

قلبِ عاشق ہیں اب پارہ پارہ

الوداع الوداع ماہِ رمضان

تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا

اور ذوقِ عبادت بڑھا تھا

آہ اب دل پہ ہے غم کا غلبہ

الوداع الوداع ماہِ رمضان

نیکیاں کچھ نہ ہم کر سکے ہیں

آہ عصیاں ہی میں دن کٹے ہیں

ہائے غفلت میں تجھ کو گزارا

الوداع الوداع ماہِ رمضان

کوئی حسنِ عمل نہ کر سکا ہوں

چند آنسو نظر کر رہا ہوں

یہی ہے میرا کل اثاثہ

الوداع الوداع ماہِ رمضان

جب گزر جائیں گے ماہ گیارہ

تیری آمد کا پھر شور ہوگا

کیا میری زندگی کا بھروسہ

الوداع الوداع ماہِ رمضان

بزمِ افطار سجتی تھی کیسی

خوب سحری کی رونق بھی ہوتی

سب سما ہو گیا سونا سونا

الوداع الوداع ماہِ رمضان

یاد رمضان کی تڑپا رہی ہے

آنسو کی جھڑی لگ گئی ہے

کہہ رہا ہے ہر ایک قطرہ

الوداع الوداع ماہِ رمضان

تیرے دیوانے سب کے سب رو رہے ہیں

مضطرب سب کے سب ہو رہے ہیں

کون دے گا انہیں اب دلاسہ

الوداع الوداع ماہِ رمضان

سگِ عطار بدکار کاہل

رہ گیا یہ عبادت سے غافل

اس سے خوش ہوکے ہونا روانہ

ہم سب سے خوش ہوکے ہونا روانہ الوداع الوداع ماہِ رمضان

اے مسلمان تو زندہ رہو گے

اس مہینے کو پھر دیکھ لو گے

کیا تیری زندگی کا بھروسہ

الوداع الوداع ماہِ رمضان

واسطہ تجھ کو میٹھے نبی کا

حشر میں ہم کو مت بھول جانا

روزِ محشر ہمیں بخشوانا

الوداع الوداع ماہِ رمضان

تم پہ لاکھوں سلام ماہِ رمضان

تم پہ لاکھوں سلام ماہِ غفران

جاؤ حافظ خدا اب تمہارا

الوداع الوداع ماہِ رمضان