Back to Collection
Qasam Khuda Ki Shaha Kamiyaab Ho Jaa-uñ
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaتمھارے در پہ جو میں باریاب ہو جاؤں
قسم خدا کی شہا کامیاب ہو جاؤں
جو پاؤں بوسۂ پاے حضور کیا کہنا
میں ذرہ شمس و قمر کا جواب ہو جاؤں
میری حقیقتِ فانی بھی کچھ حقیقت ہے
مروں تو آج خیال اور خواب ہو جاؤں
جہاں کے قوسِ قزح سے فریب کھائے کیوں
میں اپنے قلب و نظر کا حجاب ہو جاؤں
جہاں کی بگڑی اسی آستاں پہ بنتی ہے
میں کیوں نہ وقفِ در آں جناب ہو جاؤں
تمھارا نام لیا ہے تلاطمِ غم میں
میں اب تو پار رسالت مآب ہو جاؤں
یہ میری دوری بدل جائے قرب سے اختر
اگر وہ چاہیں تو میں باریاب ہو جاؤں