Back to Collection

Qasim Se Naunihal Gul E Sar Ka Fathiya

Written by Janaab Fareed Mustafa

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

قاسم سے نونہال گلِ سر کا فاتحہ

سجاد دے رہے ہیں برادر کا فاتحہ

غش آ گیا رباب کو زندانِ شام میں

عابد نے جب دیا علی اصغر کا فاتحہ

یوں آ کے فرشِ خاک پر بیمار گر پڑا

دینے اٹھا جو شاہ کی دختر کا فاتحہ

عابد کو یاد آ گئے بازو کٹے ہوئے

دینے جلے جو شاہ کے برادر کا فاتحہ

کیسا یہ امتحان تھا سجاد کے لیے

زینب کے روبرو شاہِ صفدر کا فاتحہ

گر روٹیاں تھیں خشک تو پانی بھی گرم تھا

جس شان سے ہوا تھا بہتر کا فاتحہ

عابد نے کس طرح سے دیا کیا کہے فرید

لیلیٰ کے سامنے علی اکبر کا فاتحہ

قاسم سے نونہال گلِ سر کا فاتحہ

سجاد دے رہے ہیں برادر کا فاتحہ