Back to Collection
Qibla o Kaaba e Iman Rasool e Arabi
Written by Hazrat Bedam Shah Warsi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaقبلہ و کعبۂ ایمان رسولِ عربی
دو جہاں آپ پہ قربان رسولِ عربی
چاند ہو تم جو رسولانِ سلف تارے ہیں
سب نبی دل ہیں تو تم جان رسولِ عربی
صدقہ حسنین کا روضے پہ بلا لو مجھ کو
ہند میں ہوں میں پریشان رسولِ عربی
کس کی مشکل میں تری ذات نہ آڑے آئی
تیرا کس پر نہیں احسان رسولِ عربی
کوئی بہتر ہے تو بہتر سے بھی بہتر تو ہے
سب سے اعلیٰ ہے تری شان رسولِ عربی
تیرا دیدار ہے دیدارِ الٰہی مجھ کو
تیری الفت مرا ایمان رسولِ عربی
مجمعِ حشر میں اس شان سے آئے بیدم
ہاتھ میں ہو ترا دامان رسولِ عربی