Back to Collection
Raah Aasaan Ho Gayi Hogi
Written by Saifuddin Saif
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaراہ آسان ہو گئی ہوگی
جان پہچان ہو گئی ہوگی
پھر پلٹ کر نگہ نہیں آئی
تم پہ قربان ہو گئی ہوگی
تیری زلفوں کو چھیڑتی تھی صبا
خود پریشان ہو گئی ہوگی
ان سے بھی چھین لو یاد اپنی
جن کا ایمان ہو گئی ہوگی
موت سے تیرے دردمندوں کی
مشکل آسان ہو گئی ہوگی
دل تسکین کا پوچھتے ہیں آج
ہاں میری جان ہو گئی ہوگی
مرنے والوں پہ سیفؔ حیرت کیوں
موت آسان ہو گئی ہوگی