Back to Collection
Rasool E Anwar Salaam Lelo Khuda Ke Dilbar Salaam Lelo
Written by Syed Abbas Muttaqui
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaرسولِ انور سلام لے لو خدا کے دلبر سلام لے لو
تمہارے در کے غلام آقا کھڑے ہیں در پر سلام لے لو
تمہاری عظمت بیاں ہو کس سے تمہاری مدحت بیاں ہو کس سے
خدا ہی جانے تمہاری شوکت دو جگ کے سرور سلام لے لو
یہ سبز گنبد سنہری جالی یہاں کے دونوں جہاں سوالی
جھکائے رکھتے ہیں سر کو اپنے سبھی پیمبر سلام لے لو
بچھائے آنکھوں کو ہم کھڑے ہیں تمہارے ٹکڑوں پہ جو پلے ہیں
بس ایک نگاہِ کرم ہو آقا شفیعِ محشر سلام لے لو
تمہاری الفت ہے عینِ ایماں تمہی پہ نازل ہوا ہے قرآن
خدا کی قدرت کا میرے آقا تمہی ہو ظاہر سلام لے لو
تمہاری مرضی تمہارا منشا یہی تو ایماں ہے متقی کا
یہ دل فدا ہے یہ جاں صدقے تمہارے اوپر سلام لے لو