Raza Tere Qalam Se
Written by Mohammad Fayyaz Misbahi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaعشق و وفا کی پھوٹی ضیا تیرے قلم سے
بحر علوم جاری ہوا تیرے قلم سے
حبِّ نبی کا جام پیا تیرے قلم سے
آدابِ آل پاک ہبہ تیرے قلم سے
گستاخ پہ تو خنجر خوں خوار ہے خامہ
پر عاشقوں کو عشق ملا تیرے قلم سے
منطق ہو ،فقہ ہو،یا کہ تصوف ہو شاعری
ہر فن کو ہے عروج عطا تیرے قلم سے
وہ راکھ منہ سے ملتے ہیں گستاخ پیمبر
خیمہ جلا جو اُن کا رضا تیرے قلم سے
تعظیمِ انبیا ہو کہ توقیرِ اولیا
ہر اک سبق جہاں نے پڑھا تیرے قلم سے
عاجز ہے آج جس سے کروڑوں کی جماعت
تنہا ہوا وہ کام شہا تیرے قلم سے
رہبر کے رنگ میں کرتے تھے جو رہزنی یہاں
ان کا نقابِ خبث اٹھا تیرے قلم سے
جو مبتلا ہوئے تھے عقید ے کے مرض میں
پاتے ہیں پا رہے ہیں شفا تیرے قلم سے
صدرِ شرع ہوا تو کوئی مفتیِ اعظم
جس کو بھی خاص فیض ملا تیرے قلم سے
فیاض کیسے آئے گا فتنوں کے دام میں
رشتہ جڑا ہے اُس کا رضا تیرے قلم سے