Back to Collection
Ruba’iyaat - Poetic Quatrains
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaکفشِ پا اُن کے رکھوں سر پہ تو پاٶں عزت
خاکِ پا اُن کی ملوں منہ پہ تو پاٶں طلعت
منظورِ نظر ہے بس ثنائے سرکار
جانِ دو جہاں کی جو ہیں سر ہر کار
گلھاؿ ثنا سے مہکتے ہوے ہار
سقمِ شرعی سے ہیں منزہ اشعار
حد بھر کا زیاں کار سیاہ کار ہوں
امت میں بڑا سب سے گنہگار ہوں میں
بدکار ہوں مجرم ہوں سیاہ کار ہوں میں
اقرار ہے اس کا کہ گنہگار ہوں میں
ظالم ہوں جفا کار و ستمگر ہوں میں
عاصی و خطا کار بھی حد بھر ہوں میں
دنیا تو یہ کہتی ہے سخنور ہوں میں
ارے شعرا کا آج سرور ہوں میں