Back to Collection

Saaf Likha Hua Hai Ye Qur’aan Mein

Written by Unknown

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

صاف لکھا ہوا ہے یہ قرآن میں

صاف لکھا ہوا ہے یہ قرآن میں

نظارے گلشنِ جنت کے راس آئیں گے

فرشتے راہ میں اپنی نظر بچھائیں گے

نماز و روزہ تراویح فطرہ اور زکوٰۃ

بہ روزِ حشر یہی تم کو بخشوائیں گے

صاف لکھا ہوا ہے یہ قرآن میں

اور پیارے نبی کا یہ فرمان ہے

اس مہینے کا ہر پل خدا کی قسم

روحِ ایمان ہے جانِ ایمان ہے

جس نے کی فرض و سنت و نوافل ادا

جو ہے شیدا نمازِ تراویح کا

جس نے اس ماہ کے پورے روزے رکھے

اس پہ رحمت خدا کی مہربان ہے

یہ محمد ﷺ کا فرمان ہے باخدا

احترام اس مہینے کا جس نے کیا

قبر سے حشر تک حشر سے خلد تک

اس مسلمان کی راہ آسان ہے

اٹھ رہے ہیں جو فتنے تو اٹھنے بھی دو

وقت کو اپنی نظریں بدلنے بھی دو

چل رہا ہے جو اسلام کی راہ میں

اس مسافر کا اللہ نگہبان ہے

دل میں یادِ نبی لب پہ ذکرِ خدا

اور مبارک مہینہ وہ رمضان کا

سر ہو سجدے میں اور موت آئے اسے

ہر مسلمان کا بس یہ ارمان ہے

صاف لکھا ہوا ہے یہ قرآن میں

اور پیارے نبی کا یہ فرمان ہے