Saare Aalam Mein Mohabbat Ki Ghata Chhayi Hai
Written by Bedam Shah Warsi
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaسارے عالم میں محبت کی گھٹا چھائی ہے
آپ ﷺ آئے تو زمانے میں بہار آئی ہے
روح جب وادئ پُردرد میں گھبرائی ہے
اُمتی اُمتی آقا ﷺ کی صدا آئی ہے
بنکے خوشبو جو مِرے دل میں اُتر آئی ہے
وہ تِری یاد ہے اب روح سمجھ پائی ہے
آنکھ کے تل میں ہے محفوظ جمالِ خضراء
جیسے جنت مری آنکھوں میں سمٹ آئی ہے
ذات سرکار ﷺ ہے نورانی صحیفوں کی دلیل
یعنی قرآن سے پہلے یہ کتاب آئی ہے
جو بھی آئینہ محبت کی نظر سے دیکھا
تیری صورت اسی شیشے میں نظر آئی ہے
ہر جگہ میرے لیے سب نے بچھائیں پلکیں
ہر جگہ提ری ہی نسبت مرے کام آئی ہے
جب تری یاد میں دنیا سے گیا ہے کوئی
جان لینے کو دلہن بن کے قضاء آئی ہے
کوئی مشکل ہو، کوئی غم ہو، کرو ذکرِ حبیب ﷺ
یہ دوا وہ ہے جو ہر دور میں کام آئی ہے
مرنے والے کی کھلی آنکھ کھلی رہنے دو
وہ نظر جلوۂ آقا ﷺ کی تمنّائی ہے
جب طبیعت غمِ تنہائی سے گھبرائی ہے
ہم ترے ساتھ ہیں یہ انکی صدا آئی ہے
ساری دنیا کی نگاہوں سے گرا ہے بیدم
تب کہیں جا کے تِرے دل میں جگہ پائی ہے
سارے عالم میں محبت کی گھٹا چھائی ہے
آپ ﷺ آئے تو زمانے میں بہار آئی ہے
روح جب وادئ پُردرد میں گھبرائی ہے
اُمتی اُمتی آقا ﷺ کی صدا آئی ہے