Back to Collection

Sab Kuchh Ye Meri Maa Ki Duaon Ka Sila Hai

Written by Ajmal

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

دُنیا میں مجھے جو بھی مِلا جِتنا مِلا ہے

سب کچھ یہ میری ماں کی دُعاؤں کا صِلہ ہے

دِن رات یہ ویرانوں سے ویراں تھے میرے

اب گُلشنِ اُمید کا ہر پھول کِھلا ہے

دُنیا میں مجھے جو بھی مِلا جِتنا مِلا ہے

سب کچھ یہ میری ماں کی دُعاؤں کا صِلہ ہے

گُھٹّی میں مجھے مِدحتِ سرکار مِلی ہے

ہونٹوں پہ دبی سیّدِ عالم کی ثنا ہے

دُنیا میں مجھے جو بھی مِلا جِتنا مِلا ہے

سب کچھ یہ میری ماں کی دُعاؤں کا صِلہ ہے

یاد آئے وفا ماں کی تو بہہ جاتے ہیں آنسو

در اصل یہ سرکار کی سنّت سے وفا ہے

دُنیا میں مجھے جو بھی مِلا جِتنا مِلا ہے

سب کچھ یہ میری ماں کی دُعاؤں کا صِلہ ہے

سُنّی ہوں میں چشتی ہوں میں ثنا خوانِ نبی ہوں

کیا کیا میری تقدیر میں خالق نے لکھا ہے

دُنیا میں مجھے جو بھی مِلا جِتنا مِلا ہے

سب کچھ یہ میری ماں کی دُعاؤں کا صِلہ ہے

ماں باپ کے اُٹھے ہوئے ہاتھوں کی بدولت

دیکھو میرے مالک نے مجھے کتنا دیا ہے

دُنیا میں مجھے جو بھی مِلا جِتنا مِلا ہے

سب کچھ یہ میری ماں کی دُعاؤں کا صِلہ ہے

اجمل ہوں میں سگ سیّدہ زہرا کے سگوں کا

دل میں میرے حسنین کی امّاں کی حیا ہے

دُنیا میں مجھے جو بھی مِلا جِتنا مِلا ہے

سب کچھ یہ میری ماں کی دُعاؤں کا صِلہ ہے