Sab Madine Chaleñ
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaتم چلو ہم چلیں سب مدینے چلیں
جانب طیبہ سب کے سفینے چلیں
مےکشو! آؤ آؤ مدینے چلیں
بادۂ خلد کے جام پینے چلیں
جی گئے وہ مدینے میں جو مر گئے
آؤ ہم بھی وہاں مر کے جینے چلیں
زندگی اب سرِ زندگی آگئی
آخری وقت ہے اب مدینے چلیں
شوق طیبہ نے جس دم سہارا دیا
چل دیے ہم کہاں بےکسی نے چلیں
طائرِ جاں مدینے کو جب اڑ چلا
زندگی سے کہا زندگی نے چلیں
جانِ نو راہِ جاناں میں یوں مل گئی
آنکھ میچی کہا بے خودی نے چلیں
راہِ طیبہ میں جب ناتواں رہ گئے
دل کو کھینچا کہا بے کلی نے چلیں
خاکِ طیبہ میں اپنی جگہ ہو گئی
خوب مژدہ سنایا خوشی نے چلیں
بے تکلف شاہِ دو جہاں چل دیے
سادگی سے کہا جب کسی نے چلیں
اگلے پچھلے سبھی خلد میں چل دیے
روزِ محشر کہا جب نبی نے چلیں
ان کی شانِ کرم کی کشش دیکھنا
کاسہ لے کر کہا خسروی نے چلیں
اخترِ خستہ بھی خلد میں چل دیا
جب صدا دی اسے مرشدی نے چلیں