Sab Nabiyon se Aala Mera Kali Kamli Wala
Written by Unknown
Urdu
سب نبیوں سے اعلیٰ میرا کالی کملی والا
کالی کملی والا آقا شہر مدینے والا
وہ بدرِ منیر نبوت کا اصحاب ہے اِس کا اعلیٰ
سب نبیوں سے اعلیٰ میرا کالی کملی والا
وہ ختمِ رسل مولائے کُل، وہ فخرِ رسل دانائے سُبُل
تیرا چہرہ وَالضُّحٰی ایسا، کوئی حسین نہ آیا تجھ جیسا
مزاغِ بصر ہے آنکھ تیری، وَاللَّيْلِ کمال ہے زُلف تیری
تیرے حُسن کا ایسا جادو، رہا دل پہ کسی کے نہ قابو
حُسنِ قریشی ہاشمی کا، سب نبیوں سے نرالا
سب نبیوں سے اعلیٰ میرا کالی کملی والا
کالی کملی والا آقا شہر مدینے والا
تیرے آنے سے یہ مہکا جہاں، کسی خوشبو میں یہ مہک کہاں
یٰسٓ چمکتی تجھ کو ملی، کھلے پھول کلی ہر ایک کھلی
تو نے دیکھا ذرّے چمک اُٹھے، ہوا چاند اُنگلی سے دو ٹکڑے
تیرا لعاب شہد سے بھی میٹھا، آبِ کوثر سے بھی میٹھا
خشک گلاب سے آقا تیرا پسینہ چھُوٹا
سب نبیوں سے اعلیٰ میرا کالی کملی والا
کالی کملی والا آقا شہر مدینے والا
اور کرتی رہوں میں باتیں اُن کی، تو ہی صادق اور امین حسین
میں نے اُن جیسا نہ دیکھا کہیں، اُن کے ہر ایک بول پہ نعت لکھوں
اُن کی پیاری ہر ایک بات لکھوں، اُن کے کلمے کا اقرار کروں
اور وقتِ نزع میں یاد کروں، آقا نے دیکھو بخشش کا
کیسا کام نکالا
سب نبیوں سے اعلیٰ میرا کالی کملی والا
کالی کملی والا آقا شہر مدینے والا