Back to Collection
Sab Puchte Hai Kya Hai Bareilly Shareef Mein
Written by Unknown
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaسب بولتے ہیں کیا ہے بریلی شریف میں
آقا ﷺ کا معجزہ ہے بریلی شریف میں
سب پوچھتے ہیں کیا ہے بریلی شریف میں
جنت کا راستہ ہے بریلی شریف میں
جھوٹا جو اس میں دیکھے تو جھوٹا دکھائی دے
سچا جو اس میں دیکھے تو سچا دکھائی دے
ایک ایسا آئینہ ہے بریلی شریف میں
آقا ﷺ کا معجزہ ہے بریلی شریف میں
جس نے رضا کے فیض کا دریا بہا دیا
انگلی پکڑ کے غوث سے ہم کو ملا دیا
وہ مصطفیٰ رضا ہے بریلی شریف میں
آقا ﷺ کا معجزہ ہے بریلی شریف میں
کھا کر رضا کے نام کی روٹی خاموش
وہ سن لے کان کھول کے جو بھی خاموش ہے
پتھر بھی بولتا ہے بریلی شریف میں
آقا ﷺ کا معجزہ ہے بریلی شریف میں
ہم سب کا پیشوا ہے بریلی شریف میں
سرکار ﷺ کی رضا ہے بریلی شریف میں