Back to Collection
Sabz Gumbad Ka Nazara Ho Gaya
Written by Mohsin
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaبیٹھے بیٹھے کام سارا ہو گیا
سبز گنبد کا نظارہ ہو گیا
کر لیا اللہ نے اس کو پسند،
جو میرے آقا کا پیارا ہو گیا
مل گیا صدقہ مجھے آقا کا،
زندگی بھر کا گزارہ ہو گیا
نام نامِ مصطفیٰؐ سلے علیٰ،
بے سہاروں کا سہارا ہو گیا
آپ کے دربار گوہر بار سے،
سارے منگتوں کا گزارہ ہو گیا
محسن عاصی ہے یقین یہ حشر میں
وہ کہیں گے، تو ہمارا ہو گیا
زندگی بھر نعت میں پڑھتا رہا
میری بخشش کا سہارا ہو گیا