Safar Hamara Bhi Sarkar Ho Madine Ka
Written by Unknown
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaسفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا
یہ آرزو ہے مدینے کی اب زیارت ہو
حضور! سارے غلاموں پہ یہ عنایت ہو
مدینہ دیکھیں گے ہم بھی مدینہ دیکھیں گے
خدارا آقا! غلاموں پہ ایسی رحمت ہو
نظر کے سامنے گلزار ہو مدینے کا
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا
تمہارے روضے پہ جس وقت حاضری ہوگی
یقین ہے کہ بہت پیاری وہ گھڑی ہوگی
زباں پہ ورد رہے گا درود کا اس دم
نگاہ گنبدِ خضریٰ کو چومتی ہوگی
یا سیدی! ہمیں دیدار ہو مدینے کا
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا
جو رنگ و نور سے روشن مدینہ سارا ہے
خدا نے آقا! تمہارے لیے سنوارا ہے
ہم اس لیے تو مدینے کو یاد کرتے ہیں
سنا ہے ہم نے مدینہ بہت ہی پیارا ہے
بلاوا اب میرے سرکار ہو مدینے کا
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
سفر ہمارا بھی سرکار ہو مدینے کا
یہ التجا ہے کہ دیدار ہو مدینے کا