Back to Collection

Sahab E Rehmat E Baari Hai Barahvi Tareekh

Written by Mawlana Hasan Raza Khan Barelvi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

سحابِ رحمتِ باری ہے بارہویں تاریخ

کرم کا چشمۂ جاری ہے بارہویں تاریخ

ہمیں تو جان سے پیاری ہے بارہویں تاریخ

عدو کے دل کو کٹاری ہے بارہویں تاریخ

اسی نے موسمِ گِل کو کیا ہے موسمِ گُل

بہارِ فضلِ بہاری ہے بارہویں تاریخ

فلک پہ عرشِ بریں کا گماں ہوتا ہے

زمینِ خلد کی کیاری ہے بارہویں تاریخ

تمام ہو گئی میلادِ انبیاء کی خوشی

ہمیشہ اب تیری باری ہے بارہویں تاریخ

خدا کے فضل سے ایمان میں ہیں ہم پورے

کہ اپنی روح میں ساری ہے بارہویں تاریخ

ولادتِ شہِ دیں ہر خوشی کا باعث ہے

ہزار عید سے بھاری ہے بارہویں تاریخ

ہمیشہ تُو نے غلاموں کے دل کیے ٹھنڈے

جلے جو تجھ سے وہ ناری ہے بارہویں تاریخ

عدو ولادتِ شیطاں کے دن منائے خوشی

کہ عیدِ عید ہماری ہے بارہویں تاریخ

حسنؔ ولادتِ سرکار سے ہوا روشن

میرے خدا کو بھی پیاری ہے بارہویں تاریخ